ٹیسلا کاشنگھائی میں باضابطہ طور پر نیا میگا فیکٹری پراجیکٹ لانچ
واشنگٹن ۔22دسمبر (اے پی پی):امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے شنگھائی میں باضابطہ طور پر نیا میگا فیکٹری پراجیکٹ لانچ کر دیا ہے ، یہ پراجیکٹ ایک سال میں 10 ہزار میگا پیک تیار کرے گا۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جمعہ کی صبح شنگھائی میں اس منصوبے کے حصول اراضی کے لیے دستخطی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمپنی نے سنگ میل کے منصوبےکا باضابطہ افتتاح کیا۔
چین (شنگھائی) پائلٹ فری ٹریڈ زون کے علاقے لنگانگ میں واقع نیا پراجیکٹ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے والا ہے اور چوتھی سہ ماہی میں پیداوار شروع کر دے گا۔فیکٹری ابتدائی طور پر ہر سال10ہزار میگا پیک یونٹ تیار کرے گی، جو تقریباً 40 جی ڈبلیو ایچ توانائی کے ذخیرہ کے برابر ہے، یہ مصنوعات دنیا بھر میں فروخت کی جائیں گی۔
Comments are closed.