امریکا رواں سال یوکرین کو فنڈنگ ختم ہونے سے پہلے صرف ایک اور امدادی پیکج فراہم کرے گا،جان کِربی

واشنگٹن۔22دسمبر (اے پی پی):وہائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کِربی نے کہا ہے کہ امریکا رواں سال یوکرین کو فنڈنگ ختم ہونے سے پہلے صرف ایک اور امدادی پیکج فراہم کرے گا۔

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق وہائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ لڑائی ختم ہونے والی نہیں ہے اور کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ کانگریس میں قانون ساز جنوری میں کسی قسم کے ضمنی بجٹ کے ساتھ پیشرفت کریں۔

کِربی نے یہ خبردار بھی کیا کہ جیسے جیسے درجۂ حرارت گرے گا اور زمین جم جائے گی، روسی افواج کیلئے اِردگرد حرکت کرنا آسان ہو جائے گا۔

Web Desk

Comments are closed.