ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-3 سے جیت لی
ٹرینیڈاڈ۔22دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-3 سے اپنے نام کرلی ۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے 133رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
میزبان ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر گوڈاکیش موٹی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ برطانوی اوپننگ بلے باز فلپ سالٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔برائن لارا اسٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین کپتان رومین پائول نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
برطانوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 133 رنز کا ہدف دیا، فلپ سالٹ 38، لیام لیونگسٹون 28 اور معین علی 23رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوڈاکیش موٹی نے تین جبکہ آندرے رسل ، عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے دو، دو کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے نہ صرف انگلینڈ کو میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیابلکہ پانچ میچوں کی سیریز بھی 2-3 سے جیت لی۔ شائی ہوپ نے عمدہ بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 43 رنز سکور کیے،شیرفین ردرفورڈ 30 اور جانسن چارلس 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
انگلینڈ کے ریس ٹوپلی اور عادل راشد نے دو، دو جبکہ کرس ووکس اور ثام کرن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر گوڈاکیش موٹی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ برطانوی اوپننگ بلے باز فلپ سالٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Comments are closed.