امسال متعدد منصوبے مکمل کئےگئےجن میں کارڈیالوجی ہسپتال کاتوسیعی بلاک سرفہرست ہے، کمشنرملتان

ملتان۔ 22 دسمبر (نمائندہ عسکر):سال 2023 ملتان ڈویژن میں اربوں کےترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلئے اختتام کی جانب گامزن ہے۔وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پرڈویژنل انتظامیہ نے نئےسال میں مزید ترقیاتی منصوبوں کی رفتارتیزکرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے کمشنرملتان ڈویژن انجینئرعامرخٹک نےعوامی مفاد میں جاری منصوبوں کوسال2024 میں مکمل کرنے کا بیٹرااٹھا لیا۔

ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کےمطابق ملتان ڈویژن میں پایہ تکمیل ہونے والے منصوبوں میں کئی سال سے زیرالتواءساڑھے 5 ارب کےکارڈیالوجی ہسپتال کا توسیعی بلاک سرفہرست ہےجس کو6 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔سول ہسپتال میں منتقل چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی بلاک کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ممکن ہوئی جو کہ اب مکمل طورپرفنکشنل ہے۔12 کروڑ کی لاگت سے 144 بستروں پرمشتمل سرائے کی نشترہسپتال میں تعمیرمکمل کرکے اسے شہریوں کیلئے فنکشنل کردیا گیا۔2ارب52ملین روپے کی لاگت سے شجاعباد جلالپور48 کلومیٹرطویل سڑک مکمل ہوئی۔جبکہ 1095 ملین روپے کی لاگت سے ضلع ملتان کے واٹرٹیوب ویلزاپ گریڈ،بوسید سیورج لائینز تبدیل کی گئیں۔1 ارب روپے کی لاگت سے کچا کھو تا عبدالحکیم 20 کلومیٹرطویل سڑک تعمیرکی گئی۔628 ملین روپے کی لاگت سے مناجملیرہ روڈ ضلع وہاڑی مکمل تعمیر کی گئی۔498

ملین روپے کی لاگت سے ڈی ایم تا لڈن روڈ ضلع وہاڑی سڑک کی تعمیرجبکہ 438 ملین روپے کی لاگت سے15کلو میٹرکہروڑ پکا میلسی روڈ کی تعمیرمکمل کی گئی۔393 ملین روپے کی لاگت سے سیورج و نکاسی آب بوریوالہ کی سکیم مکمل کی گئی جبکہ 322 ملین روپے کی لاگت سے ملتان شہرکے متعدد علاقوں کو واسا صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔240 ملین روپے کی لاگت سے بی سی جی چوک تا ڈبل پھاٹک 5.53 کلومیٹرطویل سڑک کی تعمیرمکمل اور207 ملین روپے کی لاگت سے وومن یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیرمکمل کی گئی۔1669 ملین روپے کی لاگت سے125 بیڈز کے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیرمکمل کی جاچکی ہے جس میں او پی ڈی، پتھالوجی بھی فنکشنل ہے۔20

کروڑ روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی ہسپتال میں مہمان خانہ کی تعمیر جاری جاری ہے۔جبکہ 8 کروڑ67 لاکھ43 ہزار روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی ہسپتال میں ڈاکٹرہاسٹلز کی تعمیرجاری ہےجو کہ 42 کمروں پرمشتمل ہے۔اس میں 42 بیڈزڈاکٹرزہاسٹل،42 کمروں پرمشتمل نرسنگ ہاسٹل بنایا جارہا۔حیات نوسکیم کےتحت ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سےنشترہسپتال کی 16 وارڈز کی اپ گریڈیشن،58 کروڑ روپے کی لاگت سے چلڈرن ہسپتال کے اولڈ بلاک کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔133 ملین روپے کی لاگت سے چلڈرن ہسپتال او پی ڈی کی اپ گریڈیشن تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔3 ارب روپے کی خطیررقم سے والڈ سٹی اتھارٹی کے زیرانتظام قلعہ کہنہ قاسم اوراطراف کی بحالی واپ گریڈیشن کی منظوری دی جاچکی ہے۔جبکہ490 ملین روپے کی لاگت سے دربارحضرت شاہ شمسؒ کی تزین وآرائش و اپ گریڈیشن اوردربار حضرت موسیٰ پاک کی اپ گریڈیشن کی35ملین روپے کی سکیم بھی جاری ہے۔10

ارب کی لاگت سے زیرتعمیرنشتر2ہسپتال تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکا ہےجبکہ4 ارب کی لاگت سے مدراینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کی عمارت پرکام تیزی سے جاری ہے۔3 ارب روپے کی لاگت سے نادرہ آباد فلاءاوورکی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔جبکہ شجاعباد چک آر ایس ریلوے پھاٹک پر1ارب روپے کی لاگت سے زیرتعمیر فلاءاوورتکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔2ارب روپے کی لاگت سے 21 کلومیٹرطویل ملتان متی تل روڈ کو دو رویہ کرنےکا کام جاری ہے۔ 2 ارب 49 کروڑ روپے کی لاگت سے کہروڑپکا میلسی روڈ کی فیز2 کا کام جاری ہے۔1 ارب70 کروڑ روپے کی لاگت سے 40 کلومیٹر لودھراں تا جلالپور کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔

سیداں والا تا ہیڈ محمد والہ روڈ کی 11.48کلومیٹرسڑک کی ڈیڑھ ارب کی سکیم تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی پے۔2 ارب43 کروڑ روپے کی لاگت سے ملتان کے بوسیدہ سیورج سسٹم کی بحالی جاری ہے۔3 ارب روپے کی خطیررقم سے چونگی نمبر9 ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔11 کلومیٹر میں سے 9 کلومیٹر ایچ ڈی پی پائپ انسٹال۔کئے جاچکے پیں جبکہ 11 پمپ میں 6 پمپوں پر کام جاری ہے۔1ارب65 کروڑ روپے کی لاگت سے عیدگاہ تا چوک کمہارانوالہ سڑک کی کشادگی کے کام کاآغازکیا جاچکا ہے اور زمین کی حصولی کیلئے ایل اے سی کی باقاعدہ ورکنگ کا اغاز کردیاگیاہے۔1

ارب روپے کی لاگت سے ایم ڈی اے چوک تا لودھی کالونی سڑک کی کشادگی جاری ہے۔1ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیرجاری ہےجبکہ 806 ملین روپے کی لاگت سے میانچنوں بائی پاس کی تعمیرجاری ہے۔361 ملین روپے کی لاگت سے ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.