وزیر اعلی محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ،زیر علاج بچوں کے والدین نے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی رپورٹس تین تین روز بعد دینے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے
شکایات کی فوری تصدیق کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا موقع پر ایکشن، سیکر ٹری صحت کو فون،پنجاب بھر کے ہسپتال 24گھنٹے میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس مریضوں کو دینے کے پابند ہوں گے
رپورٹس تاخیر سے دینے والے ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی،سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ محسن نقوی
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، زیر علاج بچوں کی عیادت کی،ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں
لاہور22دسمبر(نمائندہ عسکر): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ زیر علاج بچوں کے والدین نے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس تین تین روز بعد دینے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔شکایات کی فوری تصدیق کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے موقع پر ایکشن لیتے ہوئے سیکر ٹری صحت کو فون کیا اور ہدایات جاری کیں کہ پنجاب بھر کے ہسپتال 24گھنٹے میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس مریضوں کو دینے کے پابند ہوں گے۔ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس تاخیر سے دینے والے ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا اور رپورٹس کی مریضوں کو بروقت فراہمی کے عمل کو ہر سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر علاج بچوں کی ماؤں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مزدوروں سے بات چیت کی اور اپ گریڈیشن کے کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
Comments are closed.