الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پاکستان میں ترکیہ کےپہلے سفیر یحییٰ کمال کی یادگاری تصاویر کی نمائش
ترکی اور پاکستان ثقافت اور تاریخ کے مختلف مقامات پر ایک دوسرے سے بڑی حد تک مشابہت رکھتے ہیں ۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر تصویری نمائش میں قائدِ اعظم کے ترکیہ اور سفارتی تعلقات سے متعلق خطوط و پیغامات بھی آویزاں کئے گئے۔
لاہور:22 دسمبر(نمائندہ عسکر):الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پاکستان میں پہلے ترک سفیر یحییٰ کمال کی یادگاری تصاویر کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ نمائش میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ ،اوقاف و مذہبی امور ، زکوٰۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتگ نے صوبائی وزیر کو نمائش کے متعلق بریفنگ دی۔تصویری نمائش میں قائدِ اعظم کے ترکیہ اور سفارتی تعلقات سے متعلق خطوط و پیغامات بھی آویزاں کئے گئے۔
نمائش اور پاک تکیہ تعلقات پر اپنے خیال یا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر بیرسٹر سیداظفر علی ناصر نے کہا کہ ہم پاکستان میں پہلے ترک سفیر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک ترک تعلقات صرف 75 سال نہیں بلکہ صدیوں پرانے ہیں اور
ہم دو ملک ضرور ہیں مگر ہمارے نظریے کی بنیاد ایک ہے، ہم رہن،سہن اور ثقافت میں ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے کیا کہ ترکی اور پاکستان ثقافت اور تاریخ کے مختلف مقامات پر ایک دوسرے سے بڑی حد تک مشابہت رکھتے ہیں۔اس نمائش سے دونوں ممالک کے مشترکہ ماضی کو نئی نسلوں کو منتقل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔پاکستان اور ترکیہ نے ماضی میں ایک دوسرے کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔
Comments are closed.