لاہور22دسمبر(نمائندہ عسکر):محکمہ مائنز اینڈ منرلز پنجاب میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز بابر امان بابر نے سنیئر افسروں اور مسیحی سٹاف کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ سیکرٹری مائنز بابر امان بابر نے مسیحی سٹاف کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی۔ مسیحی سٹاف میں پنجاب حکومت کی طرف سے کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری مائنز بابر امان بابر نے کہا کہ مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس مسرت کا تہوار ہے۔ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اشفاق الرحمان اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل راشد لطیف بھی موجود تھے۔
Comments are closed.