قلات22دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمد قاسم کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج کریم بلوچ ایس پی قلات بابر مشتاق اسسٹنٹ کمشنر منگچر برکت بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو ڈبلیوایچ او کے ڈاکٹر نصیر کرد ایس ایچ او قلات لیویز رسالدار جان محمد لانگو سمیت دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا WHO کا نمائندہ ڈاکٹر نصیر کرد نے پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 8 جنوری 2024 سے شروع ہوکر 12 جنوری 2024 پانچ روز تک جاری رہیگا۔ پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل 19 یونین کونسلز میں 39196 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم میں محکمہ صحت کے کل 209 ٹیمیں حصہ لیں گے جو پورے ضلع میں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادری شعراء ادباء کی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کوسنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمداری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے۔
°°°
Comments are closed.