پشاور 22 دسمبر(سٹاف رپورٹر): جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران برائے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے اپنے کا غذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیدوار اپنے اپنے حلقہ انتخابات سے کارکنوں، حامیوں اورووٹرز کے ہمراہ ریٹرننگ افسران کے آفسز پہنچیں۔ این اے 32سے طارق متین، پی کے 82سے اخونزادہ طاہر زرین،پی کے 83سے خالد گل مہمند، نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور و ایک جدید اورماڈرن دارلحکومت بنائینگے۔ شہر کے بجلی اورگیس کے مسائل کو حل کرینگے۔ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کامسئلہ حل کرینگے منتخب ہو کر شہر میں ترقیاتی کاموں، تعلیم، صحت کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں عوام دوست قانون سازی کی جائیگی۔ پشاور کے شہری صاف پانی، صحت اورتعلیم کی سہو لیات سے محروم ہیں بڑی سیاسی جماعتوں نے این اے 32 پی کے 82اورپی کے 83کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے شہری علاقہ ہونے کے باوجود بنیادی سہو لیات سے محروم ہیں
Comments are closed.