گاڑٰ ی کے زریعے اسلحہ وایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، اسلحہ سمگلرز گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

پشاور 22 دسمبر (نمائندہ عسکر): اے ایس پی حیات آباد نایاب معیز کی نگرانی میں اسلحہ سمگلنگ سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ حیات آباد عمران عالم خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران اسلحہ وا یمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور کے علاقہ پشتخرہ بالا سے ہے جو کہ گاڑی کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران ملک تاج چوک کے قریب گرفتار کرلیاگیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ وایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران گاڑی سے ایک عدد رائفل، ایک عدد پستول سمیت ایک ہزار کے قریب مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آباد پولیس کو غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع کی روشنی میں اے ایس پی حیات آباد نایاب معیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد عمران عالم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملک تاج چوک کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار کو رک کر گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے ایک عدد رائفل ، ایک عدد پستول سمیت ایک ہزار مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرکے ملزم ابرار ولد ذرداد کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Web Desk

Comments are closed.