وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم تقرر و تبادلے، ڈاکٹر طارق محمود پی آئی او تعینات،سید مبشرتوقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی کااضافی چارج سونپ دیا گیا

اسلام آباد۔22دسمبر (نمائندہ عسکر):وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم تقرریاں اور تبادلے، انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر طارق محمود ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات سید مبشر توقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کاتبادلہ کر کے وزارت اطلاعات میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات سے جمعہ کو جاری الگ الگ نوٹیفیکیشنز کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر طارق محمود جو انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر فرائض انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پرنسپل انفارمیشن آفیسر، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح بی ایس 21 کے افسر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سید مبشر توقیر شاہ کو وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت تین ماہ کی مدت یا ریگولر تعیناتی جو بھی پہلے ہو، تک پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن جو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے عہدہ پر تعینات تھے، کافوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں وزارت اطلاعات میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام احکامات فوری طور پر تاحکم ثانی لاگو ہوں گے۔

Web Desk

Comments are closed.