کوئٹہ 22 دسمبر (نمائندہ عسکر): اسپیشل سیکڑیری صحت و صدر بلوچستان سول سروسز ایگزیکٹو برانچ مجیب الرٰحمان قمبرانی کے سسر و ماموں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جبکہ تدفین سوراب میں کی گئی فاتحہ خوانی ان کے آبائی علاقے کلی عزیز آباد سوراب میں جاری ہے۔
مجیب الرٰحمان قمبرانی کے سسر و ماموں کے انتقال پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نصیب اللہ کاکڑ سئنیر نائب صدر عمران بنگلزئی جوائنٹ سیکرٹری حافظ قاسم فنانس سیکرٹری حمیرہ بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مجیب الرٰحمان اور تمام سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔
Comments are closed.