کوٹ ادو22 دسمبر(رانا شاھد محمد خاں ): تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سیدحسنین حیدرکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایچ او تھانہ ساجد فیاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ قصبہ گجرات کے مجرم اشتہاری امانت، ابو سفیان اور عبدالرحمان کو گرفتار کر کےحوالات تھانہ بند کر دیا۔مزید ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان شاکر،عرفان، راشد، امجد اور عرفان الحق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1عددکلاشنکوف سمیت 4عدد پسٹل 30بور برآمد کر کے تمام ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او محمد ساجد فیاض کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاری اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے علاقے میں خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنا اور عوام کو انصاف دلانا پولیس کا اولین فریضہ ہے۔مظفرگڑھ پولیس شہریوں کےامن و امان، مال و عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں 15پر کال کر کے اطلاع دیں۔اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Comments are closed.