سوات ، تین قومی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے پانچ سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے۔

سوات 22 دسمبر(عارف احمد): سوات میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری،تین قومی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے مجموعی طور پر پانچ سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے این اے ٹو اور پی کے 5 کے لئے کاغذات جمع کرادئے،سابق وزیراعلی محمود خان نے این اے ٹو، این اے فور اور پی کے 3 کیلئے کاغذات جمع کرادئے ،این اے ٹو کے لئے پی ٹی آئی پی کے محمود خان، پی پی پی کے ڈاکٹر حیدر، اے این پی کے ایوب خان اشاڑی اور پی ٹی آئی سے اقبال نے کاغذات جمع کرادئے،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے این اے ٹو کے لئے کاغذات جمع کرادئے،این اے ٹو کے لئے پی پی پی کے ڈاکٹر حیدر اور ایوب خان اشاڑی نے کاغذات جمع کرادئے،این اے تھری کے لئے مسلم لیگ کے واجد علی، پی پی پی کے شہریار امیرزیب،جماعت اسلامی کے اختر علی خان، اے این پی کے ڈاکٹر شیر باز خان نے کاغذات جمع کرادئے ہیں،پی کے 5 کے لئے مسلم لیگ ن کے امیر مقام، تحریک انصاف کے عزیز اللہ گران،جے یو آئی کے ثناء اللہ خان اور اے این پی کے حزیفہ خان نے کاغذات جمع کرادئے،پی کے 6 کے لئے مسلم ليګ کے ارشاد خان،عبدالرحيم،صادق عزيز اور عمران خان نے کاغذات جمع کرادئے،پي کے 6 کے لئے جماعت اسلامی کے محمد امین،اے این پی کے عاصم اللہ خان،پی ٹی آئی پی کے افتخار باچا، تحریک انصاف کے سعد خان اور آزاد امیدوار ظفر حیات نے کاغذات جمع کرادئے،پی کے چار اور این اے ٹو کے لئے تحریک انصاف کے،رفیق الرحمان اور بلال رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے۔

Web Desk

Comments are closed.