سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل کی زیر صدارت محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز کا اجلاس

لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے تمام سیکشنوں کی جے ڈیز ریوائز کرنےکا فیصلہ ایڈمن ونگ تمام سیکشنوں کی جے ڈیز کا نظر ثانی شدہ ڈرافٹ تیار کرے۔سپیشل سیکرٹری بلدیات تمام محکمہ جاتی کورٹ کیسز کا باقاعدگی سے فالو اپ کیا جائے ۔آسیہ گل

لاہور22دسمبر (نمائندہ عسکر): سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے تمام سیکشنوں کی جے ڈیز ریوائز کی جائیں وہ جمعہ کے روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ایڈمن ونگ تمام سیکشنوں کی جے ڈیز کا نظر ثانی شدہ ڈرافٹ تیار کرے تاکہ سب سیکشنوں کا ورک لوڈ برابر ہو سکے انہوں نے چاروں ایڈیشنل سیکرٹریز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ جاتی کورٹ کیسز کا باقاعدگی سے فالو اپ کیا جائے اور تمام افسران ڈیلیگیشن آف پاورز کے مطابق کام کریں۔ تمام افسران اپنے مجوزہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں۔ شکایات اور محکمانہ انکوائریوں کو متعلقہ سیکشن بروقت نمٹائیں اس کے علاؤہ ایڈیشنل سیکرٹریز متعلقہ ونگز کے مابین کوارڈینیشن کو مزید بہتر کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سلمان لون ،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طارق نیازی اور ایڈشنل سیکرٹری ساجد بشیر نے شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.