چیرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے داتا دربار توسیعی منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے داتا دربار کا دورہ

لاہور 22 دسمبر(نمائندہ عسکر): چیرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے داتا دربار توسیعی منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے داتا دربار کا دورہ کیا۔ سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے چیرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو کا استقبال کیا اور انہیں داتا دربار توسیعی منصوبہ بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں نئی تعمیرات اور موجودگی بلڈنگ کی تزئین و آرائش شامل ہے۔ سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ کے لاکھوں عقیدت مند روزانہ داتا دربار آتے ہیں اور برکات سے فیض یاب ہوتے ہیں ۔اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ داتا دربار کمپلیکس کو وسعت دی جائے اور وہاں انیوالے زائرین کو بنیادی سہولیات باہم پہنچائی جائیں۔ اس مقصد کے لیے توسیعی منصوبے میں جامعہ حجویریہ ، لائبریری، لنگر خانہ، پولیس چوکی ، میوزیم اور سماع ہال وغیرہ تعمیر کیے جائیں گے۔ چیرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے اس موقع پر کہا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے کو فیز وائز مکمل کرنے کا پلان ترتیب دیا جائے۔

اور اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ یہاں انے والے زائرین کو بہترین سہولیات میسر ائیں۔ چیئرمین پی این ڈی نے کہا کہ ٹریفک پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے کی سڑک کو پلان کا حصہ بنایا جائے اور عقبی سڑک کے ساتھ ساتھ سامنے والی سڑک کو بھی کھلا رکھا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔چیرمین پی اینڈ ڈی نے کہا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے میں لینڈ ایکوزیشن نہیں ہو گی۔سیکرٹری اوقاف جلد داتا دربار توسیعی منصوبہ کا مکمل پلان بنا کر شئیر کریں۔ چیرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کہا کہ حکومت مزہبی مقامات کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ لاہور داتا دربار کے علاوہ حضرت بابا فرید گنج شکر، حضرت شاہ شمس تبریز ، بی بی پاک دامن سمیت دیگر مزارات کی تزئین و آرائش بھی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولیات میسر آئینگی ۔

**

Web Desk

Comments are closed.