وفاقی محتسب “عوام کی عدالت”

وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار سراج الدین کے گھر کے اوپر سے 1100KV بجلی کی تار لگانے سے روک دی گئی۔

کوئٹہ22 دسمبر(نمائندہ عسکر): وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار سراج الدین نے درخواست دائر کی تھی کے ان کے گھر کے اوپر سے 1100KV کی بجلی کی تار مجھے بتائے بغیر لگائی جا رہی ہے جو غیر قانونی اور خطر ناک ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کہی بار کیسکو آفس کے چکر لگا چکا ہے مگر ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔بالاخر مجبور ہو کر میں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور کیسکو عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔کیسکو کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کے گھر کے اوپر سے 1100KV بجلی کی تر لگانے سے روک دی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گھر کے اوپر تار لگانے کا کام فوری روک دیا گیا اور شہری کو انصاف مل گیا۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

Web Desk

Comments are closed.