پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضلع خیبر سے سیاسی اتحاد کے عوامی نمائندوں پر مشتمل نمائندہ وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
ضلع خیبر میں امن و امان، بجلی کی ناروا صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، ٹیکس خاتمہ، آپریشن سے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سمیت دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا
حضرت ولی کی قیادت میں وفد میں ضلع خیبر کی سیاسی جماعتوں کے مقامی و ضلعی عہدیدار و کارکن شامل تھے
وفد میں شامل قبائلی رہنماؤں نے گورنر کو روایتی پگڑی پہنائی
ضم قبائلی اضلاع کے عوام کی قربانیوں کا مکمل احساس ہے، فیصل کریم کنڈی
ضم اضلاع میں پائیدار امن کیلئے تعلیم و صحت افزا سرگرمیوں کو فروغ دینا ہو گا، فیصل کریم کنڈی
ضم اضلاع کو صوبہ کے دیگر اضلاع کے برابر ترقی کے دھارے میں لانا ضروری ہے، فیصل کریم کنڈی
ضلع خیبر سمیت تمام ضم اضلاع میں تیز تر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز و تکمیل یقینی بنائیں گے، فیصل کریم کنڈی
قبائلی نوجوان ضم اضلاع کی مثبت امیج دنیا میں متعارف کرائیں، فیصل کریم کنڈی
Comments are closed.