وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ ڈیووس، عالمی سطح پر بلوچستان کی نمائندگی، سوشل میڈیا پر دھوم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ ڈیووس، عالمی سطح پر بلوچستان کی نمائندگی، سوشل میڈیا پر دھوم
ڈیووس سوئزرلینڈ، 23 جنوری: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے دورہ ڈیووس نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر ہیش ٹیگ #CMBalochistanAtDavos ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس میں دنیا بھر سے صارفین نے وزیر اعلیٰ کے اقدامات اور بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے 53ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان پویلین کے زیر اہتمام “بلوچستان بریک فاسٹ” تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا اپنے خطاب میں میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے قدرتی وسائل، سرمایہ کاری کے مواقع، اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں اور بین الاقوامی مبصرین کو بلوچستان میں سرمایہ کاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے شراکت داری کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے، اور ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں، بین الاقوامی مبصرین، اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بلوچستان کے بارے میں دی گئی معلومات اور ترقیاتی ویژن کو سراہا وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ ڈیووس کے اس مثبت اثر نے نہ صرف سوشل میڈیا پر عوامی توجہ حاصل کی بلکہ عالمی فورم پر بلوچستان کی نمائندگی کو مزید تقویت دی “بلوچستان بریک فاسٹ” میں وزیر اعلیٰ کے خطاب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جہاں لوگوں نے ان کے اقدامات کی تعریف کی اور بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ میر سرفراز بگٹی کا یہ دورہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
Comments are closed.