سید زوار غلام عباس شاہ کی 28ویں برسی درگاہ فتح پور کی یادگاری کمیٹی نے سندھ ایجوکیشنل فورم خیرپور کے تعاون سے درگاہ سخی سید گل شاہ غازی فتح پور کوٹڈجی نزد خیرپور میں منائی۔ اس موقع پر سگھڑ کچہری اور مشاعرہ منعقد ہوا۔

 

خیرپور) پ ر) سید زوار غلام عباس شاہ کی 28ویں برسی درگاہ فتح پور کی یادگاری کمیٹی نے سندھ ایجوکیشنل فورم خیرپور کے تعاون سے درگاہ سخی سید گل شاہ غازی فتح پور کوٹڈجی نزد خیرپور میں منائی۔ اس موقع پر سگھڑ کچہری اور مشاعرہ منعقد ہوا۔
اس کانفرنس کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت سچل انجمن تاجران کے سرپرست جناب نذیر احمد پھلپوٹو، ریڈیو پاکستان خیرپور کے سٹیشن ڈائریکٹر، ادبی و سماجی شخصیت سید اکبر شاہ، سابق سیکرٹری جنرل سگا منظور اُجن و دیگر تھے۔ درگاہ فتح پور یادگاری کمیٹی کے چیئرمین سید پرویز علی شاہ نے معزز مہمانوں کے سامنے بزرگان و درگاہ کے متعلق تاریخی حیثیت اور ان کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ اس ادبی کانفرنس میں سندھ کے دور دراز سے ادیبوں اور شاعروں نے شریک ہوکر اپنی تخلیقات اور اشعار پیش کیے، شرکا شعرا میں میر صوبدار سعید، وفا حاکم وسان، عنایت پنہیار، ظہیر لاڑک، محمد طارق مہیسر، حسین بخش محبتی مہیسر، علی شاہ ، رضا مری، لطیف ڈنوچانڈیو، حسین بخش گبول، مہر علی پتافی، علی محمد لاشاری اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر بہت سارے مہمانان اور عقیدت مندوں نے شرکت کی جن میں فہیم بھٹو، شاہ حسن شاہ، تسلیم کورائی، قائم الدین مری، سید نعیم عباس شاہ، سید غلام عباس شاہ، احسان علی اجن، رئیس خیر محمد چانڈیو اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سندھ دھرتی اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا کی گئی اور تین روزہ عرس اختتام پذیر ہوا۔

Daily Askar

Comments are closed.