میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے کہا ہے کہ ضلع نصیرآباد میں بلوچستان کا پہلا اکسیجن جنریشن پلانٹ لگایا جائے گا جس سے ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کے حوالے سے دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا

0

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے کہا ہے کہ ضلع نصیرآباد میں بلوچستان کا پہلا اکسیجن جنریشن پلانٹ لگایا جائے گا جس سے ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کے حوالے سے دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا نصیرآباد کی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کے احکامات پر سروے کی ٹیم کو پلانٹ کےلئے اراضی کا معائنہ کروایا گیا آکسیجن جنریشن پلانٹ پر پچاس بستروں پر مشتمل مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے والی ٹیم کی جانب سے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مینیجر سروس ڈیپارٹمنٹ شہزاد احمد نے بتایا کہ U&DP کووڈ کے زیر اہتمام بلوچستان کے دیگر تین ہسپتالوں میں بھی پلانٹس لگائے جارہے ہیں پہلے مرحلے میں کوئیٹہ اور نصیرآباد میں کام شروع ہوگا جبکہ سبی خضدار ژوب لورالائی پنجگور اور خاران کی سول ہسپتال میں بھی آکسیجن پلانٹ لگانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا جنریٹر بھی نصب کئے جائیں گے ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے کہا کہ محکمہ صحت عوام کو طبی سہولیات کے لیے اقدامات کررہا ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو اور نصیرآباد میں زچگی آپریشن کا عمل بھی جاری ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف حکومتی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے میں ہمیشہ مصروف عمل ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.