صائم انٹرٹینمنٹ کے تحت دبئی میں 15 روزہ میوزیکل شو ایونٹ میں خالد خان، ثومیہ خان، ، ہنی شہزادی، موسی خیلوی، گلاب و دیگر پرفارم کریں گے
صائم انٹرٹینمنٹ کے تحت دبئی میں 15 روزہ میوزیکل شو
ایونٹ میں خالد خان، ثومیہ خان، ، ہنی شہزادی، موسی خیلوی، گلاب و دیگر پرفارم کریں گے
کراچی ( ) صائم انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام پی ایم جی کے تعاون سے نائن ہوٹل ، لال مرچی، ڈیرہ دبئی میں 15 روزہ میوزیکل شو شروع ہوگیا جو عید الاضحی پر بھی جاری رہے گا جس میں معروف سنگر خالد خان، ثومیہ خان، ہنی شہزادی، ثقلین موسیٰ خیلوی، گلاب و دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔ اس سلسلے میں ممتاز سنگر خالد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صائم انٹرٹینمنٹ میوزک انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ پاکستان، دبئی سمیت مختلف ممالک میں میوزک کی ترقی اور گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ گلوکارہ ثومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں میوزیکل پروگرام بھرپور کامیابی سے جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں ممتاز فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں میوزک کی ترقی و ترویج کیلئے اپنے تمام تر وسائل استعمال کررہے ہیں۔ علازہ ازیں ممتاز ڈانسرز بھی پرفارم کریں گے۔
Comments are closed.