پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میر نادر علی عمرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوجوان شخصیت بیرسٹر سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے
ڈیرہ مراد جمالی۔ ۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میر نادر علی عمرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوجوان شخصیت بیرسٹر سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے
سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے بلا رنگ ونسل کے نصیر آباد تمبو کے عوام کی خدمت کی ۔ایم پی اے تمبو کی سیاسی سورج عنقریب نصیرآباد سے غروب ہونے والاہے۔ کیونکہ ایم پی اے اور ان کےبھائی نے اپنے دور اقتدار کے دوران نصیرآباد کے عوام کو مایوسی۔غریب۔ لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں کاشتکاروں کے زرعی پانی بند کرنا۔سیلاب متاثرین کے سامان کو اپنے من پسند لوگوں میں تقسیم کرنا۔سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں کرنے کے سوائے کچھ نہیں کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے اقدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی سیلاب کے دوران نصیرآباد کے عوام کی بھرپور مدد اور سرپرستی کی۔ ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے سیلاب متاثرین کی بلا رنگ و نسل خدمت کی۔ موجود ایم پی اے نے مبینہ نوکریوں کو بیچ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نصیرآباد تمبو کی ترقی وخوشحالی پاکستان پیپلزپارٹی کی منشور میں شامل ہے۔ کیونکہ ہمیں اپنی ذاتی مفادات سے زیادہ نصیرآباد کے عوام کی ترقی ،خوشحالی عزیر ہے۔ نصیرآباد کے عوام نے اگر خدمت کا موقع دیاہے ان شاء اللہ تاریخی ترقیاتی کاموں کے ساتھ بلا رنگ و نسل نوجوانون کو روزگار فراہم کرینگے۔ مگر بدقسمتی ایم پی اے حلقہ پی بی 12تمبو مبینہ اپنے بھائیوں سمیت اپنی میگا کرپشن ،پوسٹوں کی بندر بانٹ ، ٹھیکوں پر پرسنٹ ، زمینوں پر قبضہ گیری ، بھتہ خوری ، یوریا کھاد چینی،ایرانی پیٹرولیم و ڈیزل اسمگلنگ میں ان کے بھائی مبینہ سرفہرست ہے۔ ایم پی اے نے جنرل الیکشن میں جھوٹی منشور میں عوام کو لمبی چھوڑی خواب دیکھاکر کامیابی تو حاصل کرلیا ۔ مگر ان پندرہ سالوں میں نصیرآباد۔تمبو کی ترقی پر بریک لگاکر صرف اور صرف اپنی ذاتی مفادات کا سوچا اور کھرب پتی بن گیا۔ تمبو کو پیرس بنانے کا خواب دبئی ، ناروے،جرمنی میں پٹرول پمپ،جائیدادیں اور لگژی بلٹ پروف گاڑیان اور بنگلے بن گیے ہے۔ نصیرآباد تمبو کے مظلوم غریب عوام 2018 کے الیکشن کو سیاہ دن کے طور پر منارہے ہے۔ انشاءاللہ اب عوام میں شعور آچکا ہے۔ عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ثابت کرینگے کہ اب نصیرآباد کے عوامی طاقت ہمارے ساتھ ہے ۔ انشاءاللہ جنرل الیکشن 2023 میں عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست دیکر نصیرآباد کی دونوں حلقوں میں انکی ناکام سیاست کا خاتمہ کرئینگے۔ ہماری سیاست کامقصد ترقی ہافتہ خوشحال نصیرآباد کی ضمانت ہے
اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اپنے نصیر آباد اور تمبو کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے عوام کے جو حقوق ہیں وہ ان کو دلا کر رہے گے۔۔۔
Comments are closed.