لاڑکانہ (نمائندہ عسکر انٹرنیشنل): رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز گائوں لانگائی کلہوڑا کے مکین عائشہ منظور کوری نے بااثر افراد ولی محمد سومرو اور دیگر اورپولیس کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ ان کے دو افراد ممتاز کوری اور ارشاد کوری کو پولسی بااثر سے رشوت لینے کے بعد گرفتار کرکے گم کردیا ہے، ان کو آزاد کرکے غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر انصاف فراہم کیا جاے۔ دوسری جانب گائوں صاحب خان مشوری کے افراد نظیر مشوری اور دیگر نے کاٹھیہ دیہہ میں زمین پر قبضہ کرنے ک خلاف احتجاج اور مظاہرہ کیا اور بااثروں سے قبضہ ختم کرنے کا مطالبا کیا۔ اسی طرح نجی رہائشی کالونی میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف پنہل لاڑک، حںیف سولنگی، شاہد عباسی اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے اور بجلی کی فراہمی کا مطالبا کیا۔ اور ٹنڈو جام میں تاجر عبدالقیوم ویسر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لطیف ویسر، محمد یوسف، پرویز علی، فہد علی اور دیگر نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر نعرے لگاتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبا کیا۔
Comments are closed.