لاڑکانہ: مہا سیلاب کے دوران نصرت لوپ بند،ایل ایس 57 بند، گاجیڈیرو بند، موہن جو دڑو بچائو بند اور دیگر بند کا مرمتی کام بھی گیارہ ماہ گذر جانے کے باوجود مکمل ہو نہ سکے ہیں، لاڑکانہ، نوڈیرو، رتوڈیرو، باقرانی، ڈوکری کے بچائو بند کا مرمتی کام بھی شروع نہیں کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محمد حسن جونیجو، غلام عباس جیسر، شفیق پیرزادو، ثاقب منگی اور دیگر نے بتایا کہ لاڑکانہ ضلع میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث بندوں کا کام شروع نہٰں ہوا ہے، جو حکومت سندہ کے محکمہ آبپاشی کی نااہلی ہے، فوری طور پر بند کا کام مکمل کراکے عالقے مکینوں میں سے بے چینی اور بے قراری دور کی جائے۔
Comments are closed.