وفاقی محتسب کے حکم پر ریٹائرڈ ریلوے ملازم کو اس کے حق کی پینشن کے 321000 دلوا دیے گئے۔
وفاقی محتسب ریجنل افس خاران میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم شاہ محمد مینگل نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ کئی سال پہلے ریلوے سے ریٹائر ہو چکا ہے مگر افسوس کہ ریلوے حکام نے اتنے سال گزرنے کے باوجود اس کے حق کی پینشن اب تک جاری نہیں کی ۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب خاران کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا اور ریلوے کے اعلی افسران کو خاران دفتر طلب کر کے معاملے کی مکمل تفتیش کی ۔
دوران تفتیش یہ بات ثابت ہوئی کہ پینشن درخواست گزار کا حق ہے جو کہ ریلوے حکام دینے میں ناکام ہوئے ۔
چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کی پینشن کی رقم اسے دی جائے ۔
وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی ریلوے حکام نے درخواست گزار کی پینشن کی رقم اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر کے وفاقی محتسب کو رپورٹ جمع کی ۔
رقم موصول ہوتے ہی درخواست گزار شاہ محمد مینگل وفاقی محتسب خاران دفتر تشریف لایا اور وفاقی معتصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگا کہ ہم غریبوں کا اس دنیا میں کون سوچتا ہے نہ جانے وفاقی محتسب والے کون لوگ ہیں جو غریبوں کے لیے پریشان ہوتے ہیں ۔ اللہ اس ادارے کو سلامت رکھے ۔
Comments are closed.