نصیر آباد : ریجنل محتسب اعلیٰ شاہنواز خان کنرانی سول ہسپتال کا دورہ کر رہے ہیں فوٹو ڈی جی نی آر

ریجنل محتسب اعلیٰ نصیرآباد ڈویژن شاہنواز خان کنرانی نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے صفائی ستھرائی کے عمل پر اظہار برہمی کی دورے کے موقع پر انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا ادویات کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کیا ایم ایس ڈاکٹر محمد اکبر کھوسہ نے انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی سیکرٹری صحت کی جانب سے غیر حاضری پر عارضی سطح پر تعینات ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا گیا ہے البتہ ریگولر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں ڈبلیو ایچ او کی معاونت سے زچگی کا یونٹ بلا تعطل خدمات سرانجام دے رہا ہے اس موقع پر ریجنل محتسب اعلیٰ نصیرآباد ڈویژن شاہنواز خان کنرانی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ادویات کی قلت کسی الارمنگ سچویشن سے کم نہیں اس لیے ضروری ہے کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی مہیا کی جائیں انڈور اور اؤٹ ڈور میڈیسن کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے عمل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ کریں۔

Daily Askar

Comments are closed.