اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

6 کاروائیوں کے دوران 33 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار۔

نیشنل ہائی وے حیدرآباد میں پشاور کے رہائشی ملزم سے 13 کلو چرس برآمد۔

سٹی بس اسٹینڈ سکھر میں گھوٹکی کے رہائشی دو ملزمان سے 3 کلو چرس برآمد۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 300 عدد نشہ آور گولیاں برآمد۔

کراچی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر EK-603 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 91 آئس بھرے کیپسولز برآمد۔

خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر PK-285 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

حیات آباد میں کاروائی کے دوران گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد۔

دورانِ کاروائی خیبر کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔

خیبر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.