کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کیلئے پی ایم الیون کا اعلان کردیا

سڈنی۔23نومبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کیلئے پی ایم الیون کا اعلان کردیا، سائوتھ آسٹریلین نیتھن میک سوینے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیسٹ کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے 6 کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ مارش شیفیلڈ شیلڈ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیمرون بین کرافٹ، بیو ویبسٹر اور میک سوینے کو پی ایم الیون سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کوئنزلینڈ کے فاسٹ بائولرز مارک سٹیکیٹے اور مائیکل نیسر کو بھی گزشتہ سیزن میں شاندار پرفارمنس کی بناء پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دونوں بائولرز نے گزشتہ سیزن میں مشترکہ طور پر 78 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کیمرون گرین، مارکس ٹوڈ مرفی، جمی پیرسن اور میتھیو رینشاہ کو بھی پی ایم سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف پی ایم الیون سکواڈ میں کپتان نیتھن میک سوینے، کیمرون بین کرافٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن میک اینڈریو، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جمی پیرسن، میتھیو رینشاہ، مارک سٹیکیٹے اور بیاو ویبسٹر شامل ہیں۔ آسٹریلیا اے کے ساتھ کام کرنے والے تھیلان سماراویرا کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا کا آغاز 6 دسمبر سے پی ایم الیون کے ساتھ چار روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔

Web Desk

Comments are closed.