نگراں وزیر اعلٰی نے اسپینی روڑ، سریاب روڑ، لنک بادینی روڑ، ریڈیو ٹاور روڑ، ویسٹرن بائی پاس اور اسکمب روڑ کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی , این ایچ اے اور این ایل سی حکام کی نگراں وزیر اعلٰی کو بریفنگ
منصوبوں کے لئے منظور شدہ فنڈز کا اجراء بلا تاخیر ہورہا ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر
منصوبوں پر کام تیز کردیا گیا تمام منصوبے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ سڑکوں کی توسیع کی زد میں آنے والی مساجد سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے آئندہ ہفتے آئے گی۔ مساجد کے معاملات علماء کی مشاورت سے جلد طے کر لئیے جائیں گے ، بریفنگ
نگراں وزیر اعلٰی کا سی ایم پیکج پر کام کی رفتار پر اظہار اطمینان
این یچ اے کے امور سست روی کا شکار ہیں کام تیز کیا جائے نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت
این ایچ اے ایک ہفتے کے اندر تحریری طور پر کام مکمل کرنے کی حتمی تاریخ سے متعلق آگاہ کرے۔ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا تمام منصوبے اعلٰی معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں۔ فنڈز کے اجراء کے باوجود سڑکوں کی تعمیر میں کوئی سست روی یا عذر قابل قبول نہیں۔ سبزل روڑ کے بعض حصوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے محکمہ پی اینڈ ڈی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی اور این ایل سی حکام مل بیٹھ کر متنازعہ امور کا حل تلاش کریں۔ کام جاری رکھا جائے تصفیہ طلب معاملات باہمی افہام و تفہیم سے اسٹیرنگ کمیٹی کے ذریعے حل کئے جائیں۔ اسکمب روڑ منصوبے کی تکمیل سے وسط شہر میں ٹریفک کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان
پروجیکٹ کے تحت تجویز کردہ سپیشل ٹریفک پولیسنگ بے ہنگم ٹریفک کو منظم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق سی ایم سیکرٹریٹ کو مسلسل آگاہ کیا جائے۔ منصوبوں کی تکمیل تک تمام کام کا خود جائزہ لیتا رہوں گا، نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی
Comments are closed.