ملک کا مستقبل آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہے، آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، انتخابات کی تاریخ دینا یا کسی تبدیلی کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد۔23دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہے، آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے،

انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی یا توسیع کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے، الیکشن کمیشن واضح کر چکا ہے کہ انتخابات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے۔ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے، ملک کا مستقبل آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، پاکستان میں حکومت جو بھی ہو لیکن انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی اور توسیع کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے۔

الیکشن کمیشن نے بہت واضح طریقے سے بتایا ہے کہ الیکشن جمعرات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے، ابھی تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اس لئے انتخابات کی تاریخ پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

Web Desk

Comments are closed.