کراچی 23 دسمبر (نمائندہ عسکر): وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر سانحہ ہڈر کے زخمی قوم کی بیٹی روشن بی بی کی عیادت کے لیئے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،وزیر ایریگیشن و واٹر مینجمنٹ حسین شاہ آغا خان ہسپتال کراچی پہنچ گئے،اس موقع پر انہوں نے زخمی بیٹی کو گلدستہ پیش کیا اور دعائیں دی،اور اُن کی حوصلی افزائی کی گئی،انہوں نے یقین دہانی کرایا کہ روشن بی بی کی علاج وغیرہ کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کریں گی۔اُن کی ہمت و شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔
Comments are closed.