عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک حکمنامے کے مطابق بلوچستان کے ایسے تمام امیدواران

کوئٹہ۔ 23 دسمبر(کورٹ رپورٹر: عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک حکمنامے کے مطابق بلوچستان کے ایسے تمام امیدواران جنہوں نے بولان میڈکل کالج اور بلوچستان کے دیگر سرکاری میڈیکل کالجز کے اکیڈمک سیشن 2024-2023 برائے داخلہ فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس (MBBS) اور بی ڈی ایس (BDS) کورسز کے لئے درخواستیں جمع کی ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کی (Tentative list) عارضی لسٹ کالج کی ویب سائیڈ (www.bmc.edu.pk) پر آویزاں کر دی گئی ہیں، جس میں ان کے میٹرک، ایف ایس سی اور MDCAT کے مارکس بمع ضلع درج ہیں۔ لہذا تمام امید وارن کو ہدایت/ آگاہ کیا جاتا ہے کہ اگر ان کے نام، ولدیت ضلع، نمبروں یا شناختی کارڈ نمبر میں کوئی غلطی ہو تو ایڈمیشن برانچ سے رابطہ کریں رابطہ کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2023 دو پہر 2:00 بجے تک ہے۔ مقررہ تاریخ و وقت کے بعد کالج انتظامیہ ذمہ دارنہ ہوگی۔ بلوچستان جوڈیشل آفیسرز سروس قوانین 2021 کے قاعدہ 31 کے استعمال کے تحت معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے قاضی قلات کے خلاف شہزادہ احمد یار خان کی دائر کردہ شکایت کی بنیاد پر انہیں جو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس اظہار وجوہ نوٹس کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جسٹس روزی خان بڑیچ کو قاضی قلات محمد جان کے خلاف کارروائی کیلیے ”مجاز افسر” مقرر کر دیا۔ اگر ضروری ہو تو مجاز آفیسر قاضی قلات کے خلاف تفتیشی افیسر بھی مقرر کر سکتا ہے

Web Desk

Comments are closed.