ملاوٹ مافیا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں

کھلی کچہری میں موصول شکایتوں پر کاروائی کے دوران پشاور اور ہری پور سے ہزاروں کلو گرام غیر معیاری مضر صحت اچار اور کباب ضبط

پشاور 23 دسمبر (نمائندہ عسکر): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور مضر صحت خوراک سے وابستہ کاروباروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور اور ہری پور میں کاروائیاں کیں اور ہزاروں کلوگرام غیر معیاری اور مضر صحت اچار اور کباب پکڑ کر سرکاری تحویل میں لیا گیا اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز بھی کیا گیا اس سلسلے میں ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھلی کچہری میں موصول شکایات پر گزشتہ روز چھاپے کے دوران چارسدہ روڈ پشاور سے کباب شاپس سے چھ سو کلو گرام سے زائد غیر معیاری کباب برامد کر کے موقع پر تلف کر دیے اور دکان دار پر بھاری جرمانہ عائد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم موصول خفیہ اطلاع پر ایک گودام سے دو ہزار کلو سے زائد مضر صحت غیر معیاری اچار بھی برامد کیا گیا جسے فوراً بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا گیا اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ اسی طرح انسپکشن ٹیم نے کوہاٹ روڈ پر واقع مختلف اسکولوں کی کنٹینر، کباب شاپس اور کریانہ سٹورزکے بھی معائنے کیے

ترجمان نے مزید کاروائیوں کے حوالے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم ہری پور نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں بسکٹ اور خوراک سے وابستہ کاروباروں کی انسپکشن کی، اور بہتری کے نوٹسز جاری کیے ۔ ٹیم کی جانب سے ورکرز کو حفظان صحت کے اصولوں پر آگاہی بھی دی گئی ۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کی تلقین کر دی

Web Desk

Comments are closed.