وزیر اعلی محسن نقوی کے 5گھنٹوں میں 5ہسپتالوں کے پے در پے دورے،جاری اپ گریڈیشن کا جائزہ،وزراء کو ہر رات وزٹ کرنے کی ہدایت

وزیراعلی محسن نقوی نے سروسزہسپتال،پی آئی سی،میو،لیڈی ولنگڈن اور ڈینٹل ہسپتال کے وزٹ کئے،جلد تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن دے دی سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن،تین شفٹوں میں کام کرنے کا حکم،ہر شفٹ میں 500،500لیبر فورس لگانے کی ہدایت

سروسز میں پلستر کے دوران ٹائلز لگانے پر ناراضگی کا اظہار، 31 دسمبر تک پی آئی سی ا یمرجنسی بلاک کھولنے کا حکم،15 جنوری تک اپ گریڈیشن کی ڈیڈ لائن
بائیو گیس کی تنصیب رات تک مکمل کرنے اورتھرڈ فلور کو 100 فیصد محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حوالے کرنے کا حکم،لیب کولیکشن سنٹرگیٹ کے قریب بنانے کی ہدایت
میو ہسپتال ایمرجنسی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل،7 جنوری تک کھولنے کا حکم، چلڈرن بلاک کا بھی دورہ،وزیراعلی پانچویں فلور تک گئے
وزیر اعلی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نو کے پراجیکٹ کا جائزہ،ایف ڈبلیو او حکام کی بریفنگ، پرانی عمارت کو بھی جلدمسمار کرنے کا حکم
ڈینٹل ہسپتال اپ گریڈیشن 15جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت،جدید سٹرلائزیشن روم،بہترین نکاسی آب سسٹم اور نیاواٹر ٹینک بنانے کے احکامات
ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کسی سے کوئی زیادتی کی جائے گی۔محسن نقوی
ترقیاتی جاری پراجیکٹس میں بچت بھی کررہے ہیں،چند دنوں میں لاہور آپ کوتجاوزات سے صاف نظر آئے گا

 

لاہور23دسمبر(نمائندہ عسکر):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے5گھنٹوں میں آج پے در پے 5ہسپتالوں کے دورے کئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،میوہسپتال،لیڈی ولنگڈن ہسپتال اورپنجاب ڈینٹل ہسپتال کے دورے کئے،تعمیرنو اور اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی سروسز ہسپتال پہنچے اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے 31 جنوری تک سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 3 شفٹوں میں کام کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے ہر شفٹ میں 500، 500 لیبر فورس لگانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی وزراء روزانہ رات وزٹ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پلستر کے دوران ٹائلز لگانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اورکہا کہ ٹائلز کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی مختلف فلورز پر گئے، بیسمنٹ کا بھی معائنہ کیا اورترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اورسروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی سروسز ہسپتال کے دورے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے اور ایمرجنسی و دیگر فلورزپر جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کاتفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے 31 دسمبر تک پی آئی سی کے ایمرجنسی بلاک کے گراؤنڈ فلور کو کھولنے کا حکم دیا جبکہ15 جنوری تک ہسپتال کی اپ گریڈیشن کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بائیو گیس کے کام کو آج رات تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے تھرڈ فلور کو آج ہی 100 فیصد محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور مین گیٹ کے قریب لیب کو لیکشن سنٹر بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کا حکم دیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز اور پی آئی سی کے بعد میو ہسپتال پہنچ گئے اور ایمرجنسی بلاک کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔اپ گریڈیشن پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔وزیر اعلی محسن نقوی کا ایمرجنسی بلاک کو 7 جنوری تک کھولنے کا حکم دیا اور تمام کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے ایمرجنسی بلاک میں جاری فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے میو ہسپتال کے چلڈرن بلاک کا بھی دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی پانچویں فلور تک گئے اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میو ہسپتال کے لان کو فی الفور درست کیا جائے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے لان کو درست کرنے کے لئے پی ایچ اے کو ہدایات جاری کیں۔بعدازاں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی لیڈی ولنگڈن ہسپتال سائٹ پہنچ گئے،وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی تعمیر نو کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پرانی عمارت کو بھی جلدمسمار کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی سروسز،پی آئی سی،میو،لیڈی ولنگڈن کے بعد پنجاب ڈینٹل ہسپتال پہنچ گئے اور ڈینٹل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال اپ گریڈیشن 15جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے ڈینٹل سرجری کے آلات کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سٹرلائزیشن روم بنانے، ایم ڈی واسا کوڈینٹل ہسپتال میں نکاسی آب کا بہترین انتظام اور پرانا واٹرٹینک مسمار کرکے نیا بنانے کے احکامات دئیے۔وزیراعلی محسن نقوی نے ڈینٹل ہسپتال میں جاری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سروسز ہسپتال کی بلڈنگ کالینٹر خستہ حال تھا،کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آ سکتا تھا۔سروسز ہسپتال کی نہ صرف ری ویمپنگ کررہے ہیں بلکہ اس کی حالت بھی ٹھیک کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی سی کی ایمرجنسی 31دسمبر تک مکمل کر لیں گے۔پی آئی سی کا تھرڈ فلور 15جنوری تک مکمل ہو جائے گا،باقی فلورز پر کام جاری ہے۔فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی سی کے مین گیٹ پر کولیکشن سنٹر قائم کریں گے تاکہ ریونیو حاصل ہو۔پی آئی سی میں آج رات تک گیس تنصیب کرنے کا کام مکمل ہو جائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ 230بیڈ سے میو ہسپتال میں پنجاب کی سب سے بڑی ایمرجنسی تعمیر ہورہی ہے جس پر دن رات کام جاری ہے۔7جنوری کو میوہسپتال ایمرجنسی اور چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی 15جنوری کو مکمل کر لیں گے۔چلڈرن ہسپتال سے ملحقہ پارک پی ایچ اے کے سپرد کررہے ہیں۔میو ہسپتال میں بڑی مشینری بڑے پیمانے پر دن رات کام جاری ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال پر کا تیزی سے جاری ہے۔ایف ڈبلیو او لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی بلڈنگ گرانے کا عمل بڑی تیزی سے کررہی ہے۔امید ہے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی پرانی عمارت کو محکمہ تعمیرات ومواصلات نے خطرناک قرار دیا ہے جسے چند دنوں میں گرا دیا جائے گا۔مریضوں اور محکمہ صحت کے افراد کی زندگی رسک میں نہیں ڈال سکتے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ڈینٹل ہسپتال جوبلی ٹاؤن پراجیکٹ 2007میں شروع ہوا،2023ختم ہورہا ہے،16سال زیر التوا رہا۔وزیراعلی نے کہا کہ ڈینٹل ہسپتال جوبلی ٹاؤن کا15جنوری کو افتتاح کرنے جارہے ہیں۔ایف ڈبلیو او راولپنڈی رنگ روڈ،لیڈی ولنگڈن اور دیگر تمام بڑے پراجیکٹس میں معاونت کررہا ہے۔ایف ڈبلیو او انشاء اللہ بڑے بہتر طریقے سے تمام پراجیکٹس تعمیر تک پہنچائے گا۔ہمارا بنیادی مقصد 40سال سے اپ گریڈیشن کے انتظار میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کرنا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ کوشش ہے مریض علاج کیلئے سرکاری ہسپتال آئیں تو بالکل مطمئن ہوکر علاج کرائیں۔سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی بہترین ہے،بہترین ڈاکٹرز ہیں اور اب ہم کریٹیکل کیئر کے ڈاکٹرز کی سروس فراہم کرنے جارہے ہیں۔امید ہے ٹیم کے ساتھ مل کر تمام پراجیکٹس مکمل کر لیں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ جو بھی وقت ملا ہے اسے عوام کے زیادہ سے زیادہ ریلیف کیلئے صرف کریں۔پوری ٹیم اور ہر ڈیپارٹمنٹ سے اپنی سکت سے زیادہ کام کیا ہے۔ میری ٹیم نے 9سے 5بجے تک نہیں بلکہ رات کے ڈھائی بجے تک بھی کام کیا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کسی سے کوئی زیادتی کی جائے گی۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ گاڑی چلانی ہے لیکن لائسنس نہیں رکھنا اور سرکاری زمین پر قبضہ کرنا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ چند دنوں میں لاہور آپ کوتجاوزات سے صاف نظر آئے گا۔ایس ایل تھری پراجیکٹ 30جنوری تک ٹریفک کیلئے کھولنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی جاری پراجیکٹس میں بچت بھی کررہے ہیں،چلڈرن ہسپتال پراجیکٹ میں خطیر رقم بچائی ہے۔محکمہ تعمیرات ومواصلات کو کریڈٹ جاتا ہے کہ پراجیکٹس کو برق رفتاری سے مکمل کررہا ہے۔ہسپتالوں کی بلڈنگز کے نام ہرگز تبدیل نہیں کئے جائیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.