قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان الباری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کھیلنے میرپور ماتھیلو پہنچ گئے

میرپورماتھیلو23 دسمبر( رپورٹ تنویر احمد سومرو): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان الباری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کھیلنے میرپور ماتھیلو پہنچ گئے۔  مقامی کھلاڑیوں اور شائیقینِ کرکٹ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ، مقامی کھلاڑی مایوس ہونے کے بجائے محنت کریں. میرا مردان سے تعلق ہے ہمیں کھیلنے کے لیے اچھا گراؤنڈ میسر نہیں تھا . یونس خان کی میڈیا سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں الباری ٹی ٹوئنٹی ہارڈ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان میرپورماتھیلو پہنچ گئے،کرکٹر یونس خان گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے کرکٹ گرائونڈ پہنچے جہاں پر مقامی کھلاڑیوں اور سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے پرتپاک اسقبال کیا،شہریوں نے سابق کپتان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے استقبال کیا،الباری کرکٹ ٹورنامنٹ میں 22 ٹیموں نے حصہ لیا ان میں دو ٹیمیں الباری اور کنگ الیون نے فائنل تک رسائی حاصل کی،فائنل مقابلے میں ٹاس جیت کر الباری ٹیم کے کپتان نے بیٹنگ کا اغاز کیا۔الباری ٹیم کے اوپنرز سابق کپتان یونس خان اور سابقہ صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے کھیل کا اغاز کیا، یونس خان کی شاندار بیٹنگ پر شائقین نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی اس موقع پر یونس خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں کی عوام میں ٹیلنٹ دیکھا ہے،نوجوان کھلاڑی کسی سے کم نہیں لیکن مایوس نا ہوں محنت کریں محت کرتے جائیں اگر ایک بار ناکام ہو گئے تو اگے کامیابیاں ملیں گیں۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ماحول اور مواقع بہت اچھے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.