وفاقی دارالحکومت میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم

0

اسلام آباد 24جنوری: وفاقی دارالحکومت میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

1معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سیل، 2کو بھاری جرمانے عائد

2من سے زائد ناقص آئل اور ایکسپائر اشیاء تلف

چیکنگ کے دوران 15فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی

ناقص آئل میں فرائنگ کی بنا پر معروف ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی

مقرر کردہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق

کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی

ناقص سٹوریج، زنگ آلود برتنوں میں اشیاء تیار کی جارہی تھی۔ ڈپٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق

سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ تھا، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی

کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق

ناقص اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈاتھارٹی

صحت دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جارہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق

ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈاتھارٹی

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق

Daily Askar

Comments are closed.