مظفرآباد(پی آئی ڈی)24/مئی 2025ء- وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کو محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام کی ڈوبہ ہوتریڑی واٹر سپلاٸی کے حوا لے سے بریفنگ۔ اس موقع پر وزرائے حکومت سید بازل علی نقوی, دیوان علی خان چغتائی, سردار جاوید ایوب اور چوہدری محمد رشید بھی موجود تھے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے عملہ کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے سمیت واٹر سپلائی پراجیکٹ کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ واٹر ریسورسز کو جلد بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، پانی بنیادی ضرورت ہے، شہریوں کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی کے منصوبے کا بروقت آغاز کیا جائے ، پانی کے ریسورسز کو بحال رکھنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شہریوں کو پانی سپلائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں، منصوبہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت مکمل ہونا چاہیے اور اس منصوبے کے دیرپا اثرات بھی عوام تک پہنچنے چاہیئں، جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں الیکٹرک آلات کی رئپیرنگ کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں، معاشی ترقی ضروری ہے ، شہریوں کو بنیادی ضروریات سے ہی لوگوں پر سے معاشی بوجھ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، حکومت کو چیلنجز کا مکمل ادراک ہے، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ غفلت یا لاپرواہی کی شکایت ملی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، موجودہ حکومت عوام کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
Comments are closed.