حب 24مئی: صوبائی وزیرزراعت کوآپریٹیومیر علی حسن زہری کی کوششوں سے گرلز کالج حب میں ہاسٹل کی تعمیراتی منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے. محکمہ مواصلات وتعمیرات بلڈنگ سیکشن کے زیرنگرانی جاری منصوبے کی تکمیل سے طالبات کو تعلیمی سہولیات کے ساتھ محفوظ رہائش کی فراہمی ممکن ہوگی سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیو بلوچستان، میر علی حسن زہری کی ذاتی دلچسپی اور بھرپور کوششوں کے باعث حب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔ ان ہی منصوبوں میں ایک اہم اور انقلابی قدم گورنمنٹ ڈگری کالج گرلز حب میں طالبات کے لیے ہاسٹل کی تعمیر ہے جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے یہ منصوبہ علاقے میں خواتین کی تعلیم کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ہاسٹل کی تعمیر سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو محفوظ اور معیاری رہائش کی سہولت میسر آئے گی، جس سے ان کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور والدین کا اعتماد بھی بڑھے گاماہرینِ تعلیم اور سماجی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف طالبات کے لیے ایک سہولت ہے بلکہ یہ بلوچستان میں خواتین کی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے کی عملی کوشش ہے۔ اس سے یہ پیغام بھی جاتا ہے کہ حکومت تعلیم بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے
Comments are closed.