ایس ایس پی حب کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآؤٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس حب کی جانب سے آج مورخہ 24 مئی 2025 کو پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے سلسلے میں دوڑ (رننگ) ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا

حب24مئی: ایس ایس پی حب کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآؤٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس حب کی جانب سے آج مورخہ 24 مئی 2025 کو پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے سلسلے میں دوڑ (رننگ) ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے 712 امیدواروں نے شرکت کی۔ یہ تمام ٹیسٹ اعلیٰ پولیس افسران کی براہِ راست نگرانی میں مکمل شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے لیے گئے۔ امیدواروں کے نتائج  پولیس ریکروٹمنٹ رننگ ٹیسٹ  شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالا دستی یقینی بنانے کے بنیادی اصولوں کے عین مطابق جاری کئے جائیں گے  تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ چند سوشل میڈیا سے منسلک افراد، جنہوں نے خود بھی اس بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں رننگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد اب جھوٹا پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں یہ افراد سوشل میڈیا پر گمراہ کن ویڈیوز اور پوسٹس کے ذریعے عوام اور امیدواروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ہینڈآؤٹ کیمطابق رننگ ٹیسٹ کے دوران 7 امیدواروں کو نقل/چیٹنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیاجنہیں موقع پر ہی پولیس حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ اس عمل کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پولیس کے سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہے تاکہ شفافیت پر کوئی شبہ باقی نہ رہے۔ڈسٹرکٹ ہولیس ہینڈآؤٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ریکروٹمنٹ کے اس عمل میں اگر کسی امیدوار کو میرٹ یا دیگر کسی معاملے پر شکایت ہو، تو وہ تحریری درخواست کے ذریعے ایس پی آفس حب سے رجوع کر سکتا ہے۔ موصول ہونے والی تمام شکایات کو ریکروٹمنٹ کمیٹی مورخہ 25 مئی 2025 کو سن کر غیر جانبدار اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی ضلعی پولیس حب واضح کرنا چاہتی ہے کہ بھرتی کے تمام مراحل قانون کے مطابق، شفاف انداز میں اور کسی قسم کے دباؤ یا سفارش سے بالاتر ہو کر مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کسی بھی امیدوار یا شخص کو قانون کی خلاف ورزی یا ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.