خیبر پختون خواہ میں امن و امان کی صورتحال نے انتہائی تشویشناک صورت اختیار کرلی ہے مسلم لیگ راہنما پر ناکام حملے اور صوبائی دارالحکومت میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ایک سکھ شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
خیبر پختون خواہ میں امن و امان کی صورتحال نے انتہائی تشویشناک صورت اختیار کرلی ہے مسلم لیگ راہنما پر ناکام حملے اور صوبائی دارالحکومت میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ایک سکھ شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
پشاور(ایم-الیاس ):خیبر پختونخواہ میں ایک مرتبہ پھر امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے مسلم لیگی رہنما پر حملہ اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے نگران حکومت سمیت پولیس افسران کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے شہر میں خوف و ہراس کے باعث تاجر اور صنعتکار کاروبار کو دیگر شہروں میں منتقل کرنے پر مجبور ہیں شہر میں سکھوں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ایک بار پھر سکھ شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے گزشتہ روز بھی شہر کے اندر نامعلوم ٹارگٹ کلر نے ایک سکھ تاجر کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا مسلم لیگ کے رہنما انجینئر امیر مقام پر نامعلوم افراد کے ایک ناکام حملے کی کوشش صوبے کے اندر امن و امان کی تشویشناک صورتحال کا منہ بو لتا ثبوت ہے نگران صوبائی حکومت اور پولیس کی اعلی کمان صرف تقرریوں اور تبادلوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے نظر آرہے ہیں اپنے من پسند اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران لگا کر ان سے سیاسی مقاصد و دیگر غیر قانونی کام لیے جا رہے ہیں صوبہ میں روز بروز جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس افسران جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں تاکہ جرائم کی شرح کو کم ظاہر کرکے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ عوام میں خوف و ہراس کی فضا کو کم کرنے میں مدد مل سکے
Comments are closed.