ن لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر اور مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ امیر مقام کےسیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار مشیر وزیر اعظم امیر مقام حملے میں محفوظ ر میں پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

شانگلہ(ابرارحسین)ن لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر اور مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ امیر مقام کےسیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار مشیر وزیر اعظم امیر مقام حملے میں محفوظ ر میں پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا عوام میں شدید خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر اورن لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیرمقام ضلع شانگلہ کے علاقے مارتو تگ میں نادرافس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کے قافلےرحملہ کر دیا۔ قافلے میں موجود مشیروزیراعظم کے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے مسلح افراد پر جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آورفرار ہو گئے اورمشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام ملے میں محفوظ رہیں حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا تا ہے حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر و سلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرامیر مقام نے میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ مارتو تک میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نےمیرے قافلے پر فائرنگ کی ،میرے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افرادفرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔2014 میں بھی اسی مقام پر امیر مقام پر خودکش حملہ ہوا تھا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امیر
مقام پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے امیر مقام سے رابطہ کیا اور کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہیامیر مقام محفوظ ہے۔وزیراعظم نے امیر مقام کی خیریت دریافت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے جذبے، بہادری اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش۔۔

Daily Askar

Comments are closed.