وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی یونیورسٹی کے سامنے کراچی ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیرات کے دوران واٹر بورڈ کی پانی کی لائن متاثر ہونے والے معاملے پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹرانس کراچی حکام کو واٹر بورڈ کے بھرپور تعاون اور مکمل معاونت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

 

کراچی
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی یونیورسٹی کے سامنے کراچی ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیرات کے دوران واٹر بورڈ کی پانی کی لائن متاثر ہونے والے معاملے پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹرانس کراچی حکام کو واٹر بورڈ کے بھرپور تعاون اور مکمل معاونت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
پانی کی لائن متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آتے ہی صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور سی او ٹرانس کراچی کو فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے خصوصی ہدایت دی ہے کہ پانی ایک اہم مسئلہ ہے اس لیے شہریوں کو کسی دشواری یا پریشانی سے بچانے کے لیے کراچی ریڈ لائن بس منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے واٹر بورڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔
اس ضمن میں سی ای او ٹرانس کراچی طفیل احمد پلیجو اور جی ایم ٹرانس کراچی پیر سجاد نے واٹر بورڈ حکام سے باہمی مشترکہ رکھتے ہوئے پانی کی متاثرہ لائن کی مرمت کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔
اس موقع پر سی ای او ٹرانس کراچی اور جی ایم ٹرانس کراچی کا کہنا تھا وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ٹرانس کراچی شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر ٹرانس کراچی حکام نے واٹر بورڈ حکام کے ساتھ متاثرہ لائن کا جائزہ لیکر لائن میں پانی کا رساؤ بند کردیا ہے، جبکہ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کو جلد از جلد مکمل کے لیے واٹر بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم واٹر بورڈ منصور صدیقی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مکمل رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کراچی ریڈ لائن ایک جامعہ منصوبہ ہے جس کو جلد مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کراچی ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیرات کے دوران واٹر بورڈ کو تمام لائنوں کا مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے مگر میگا منصوبے میں ایسے مسائل آتے ہیں جن کو بغیر کسی تاخیر اور مشترکہ تعاون سے حل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

Daily Askar

Comments are closed.