ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ انٹرنیشنل گینگ کے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

 

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی

انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ انٹرنیشنل گینگ کے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

ملزمان یورپی ممالک میں ورک ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے جعلی ویزے مہیا کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے متعدد پاکستانی پاسپورٹس، 10 عدد جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں صغیر عباس اور وقاص مسیح شامل

ملزمان کو شیخوپورہ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا

گرفتار ملزم وقاص کے موبائل سے متعدد ویڈیوز برآمد کر لی گئی۔

دوران تفتیش ملزم وقاص نے انکشاف کیا کہ ملزم 2 سال سے سربیا رہ رہا تھا۔

ملزم پاکستانی اور انڈین شہریوں کو سربیا بلاتا تھا اور وہاں سے غیر قانونی طریقے سے یورپ کے لئے بارڈر پار کرواتا تھا۔

ملزم بارڈر پار کروانے کے لئے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

ملزم وقاص نے حاصل کردہ رقوم سے 7 ایکڑ سے زائد زمین، دکانیں اور گاڑی خریدی۔

ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کے لئے سوشل میڈیا پر اشتہارات لگاتا تھا۔

ملزم کو 2 ماہ قبل سربیا سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔

ملزم نے پاکستان آکر مختلف شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں۔

گرفتار ملزم صغیر انسانی سمگلنگ سے رقوم وصول کرنے کے لئے حوالہ ہنڈی کا استعمال کرتا تھا۔

ملزمان کرنسی کی غیر قانونی سمگلنگ اور ہنڈی حوالہ میں بھی ملوث تھے۔

ملزمان کے موبائل فون سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان کے خلاف فارن ریگولیشن ایکٹ اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے

Daily Askar

Comments are closed.