دکی۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی ہدایت پر رسالدار ستار خان لونی کی سربراہی میں لیویز فورس کی کاروائی ہوسڑی سے 37.370 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآم کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد حنیف کبزئی نے رسالدار ستار خان لونی ،رسالدار میجر علی محمد شادوزئی،
رسالدار اسرار احمد ترین ،
رسالدار راحت زرکون اور نائب رسالدار شاہ محمد ترین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس دکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکی لیویز نے ڈپٹی کمشنر دکی میران بلوچ کے خصوصی ہدایت پر دکی ضلع میں مختلف روڈوں پر ناکے لگوائے ہیں۔اتوار کی شب 8 بجے نرہن کے مقام پر لیویز فورس نے ایک مشکوک ٹوڈی گاڑی نمبری Auq799 کو روکا
ڈرائیور نے گاڑی رکتے ہی دوبارہ ہوسڑی کی جانب گاڑی بھگا کر فرار ہوا۔رسالدار لیویز ستار خان لونی نے لیویز تھانہ ہوسڑی کو مطلع کرکے گاڑی کا پیچھا کیا۔ہوسڑی پہنچنے پر لیویز نے گاڑی قبضے میں لیکر دو منشیات کے سمگلر عبدالرزاق ولد عبدالواحد قوم اچکزئی اور رحمت اللہ ولد ظاہر قوم سید ساکنان پشین گرفتار کرلئے۔گاڑی کے خفیہ خانوں سے 37.370 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی ہے۔جسکی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔گرفتارء ملزمان کا تعلق پشین شہر اور سرخاب کمیپ سے ہے۔چرس کوہلو کے راستے پنجاب سمگل کی جارہی تھی۔لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.