شانگلہ(ابرار حسین سے)شانگلہ مون سون بارشوں کے بعد الپوری تابشام مین شاہراہ دو جگہ سیلاب ریلے کے نذر۔ الپوری سپینہ کڑا اور رانیال کے مقام پر سڑک پانی میں بہہ گئی۔موسلادھار بارش کے باعث کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔سیلاب سے بیشتر علاقوں میں کھیتوں کی وٹہ جات پھسلنے سے بھی نقصان ہوا۔ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں لنک سڑکوں سمیت دیگر مین شاہراؤں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ سے بیشتر بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے شانگلہ کیلئے ہنگامی طور پر ایک کروڑ کا فنڈجاری کر دیاگئے ہیں۔شانگلہ بشام سے منسلک شاہراہ قراقرم پر شنگ اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ سلائیڈنگ، نچلے درجے کا سیلاب اور چھوٹے بڑے برساتی نالوں میں طغیانی ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔شانگلہ میں مون سون بارشوں کے تیسرے سلسلے میں موسلہ دھار بارشیں ہوئی جس سے شانگلہ کے دو بڑے خوڑوں خان خوڑ اور لوئے خوڑ میں سیلابی صورتحال رہا۔پانی کے بہاؤ میں تیزی،سیلاب سے شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے چار کلومیٹر سپینہ کڑا اور رانیال کے مقام پر سیلابی ریلے نے سڑک کے پروٹیکشن وال گرا دئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔موسلادھار بارشوں کے باعث مین شاہراؤں سمیت لنک سڑکوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا ہیں۔صوبائی حکومت کے ہدایت پر محکمہ ریلیف نے دیگر اضلاع کی طرح شانگلہ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے ایمرجنسی فنڈ جاری کردئے۔پولیس کنٹرول روم کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سڑکوں کے نقصانات کے اطلاعات ہیں۔۔
Comments are closed.