شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر شانگلہ بار ایسوسی ایشن و جنرل سیکرٹری ا نصاف لائر فورم ملاکنڈ ڈویژن جوادعلی نورایڈوکیٹ، صدر آئی ایل ایف شانگلہ سدرالرحمان ایڈوکیٹ، ممبرا نصاف لائر فورم شا ہ فواد ایڈوکیٹ،میرعالم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بے گناہ کارکنان کی رہائی کے لیے عدالتی کاروائی جاری ہیں۔ شانگلہ میں 16 ورکرز کو گرفتار کر کے تیمرگرہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد وکلا کے ٹیم ان کارکنان کی رہائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں تیمرگرہ اور اب پشاور ہائی کورٹ میں بے قصور بے گناہ کارکنان کی ضمانت کے لیے عدالتی کاروائیاں جاری ہیں پہلے مرحلے میں ان سے مختار اور دیگر وکالت ناموں سمیت ودیگر تمام قانونی اور کاغذی کاروائی مکمل کر دی ہے اور انشاء ا للہ بہت جلد کارکنان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے انصاف لائر فورم کے ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور معروف قانون شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی نور ایڈوکیٹ اور اس کے دیگر ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ کہ انصاف لائیو فورم کے مشکور ہے کہ انھوں نے بے گناہ کارکنان کی رہائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جواد علی خان نور ایڈوکیٹ نے کہا کہ بہت جلد قانونی کاروائی پورے کرنے کے بعد ان کو رہا کیاجائے گاکارکنان کی گھر واپسی ممکن ہو سکے گی۔
Comments are closed.