شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قاری کیڈر اپگریڈیشن دیگر ہائی سکول کیڈر کے برابر کرنے کا مطالبہ،قاری اختر منیر جنرل سیکرٹری الحق قرا ء کارواں ضلع شانگلہ اور قاری اعجاز الحق صدر ضلع شانگلہ نے موجودہ اپگریڈیشن پروسیس پر ضلع شانگلہ کے کابینہ کو اعتماد میں لیا اور حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ حسب سابق ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اہم ترین ٹیچنگ کیڈر قاری جو کہ خیبرپختونخواہ کے تمام ہائی اسکولز میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں اپگریڈیشن سے محروم نہ رکھا جائے۔قاری کیڈر اساتذہ کرام خیبرپختونخواہ کے تمام ہائی اسکولزکے دیگر کیڈرز اساتذہ سے تعلیمی استعداد میں کم نہیں۔ قاری کیڈر اساتذہ کرام کو ہائی سکول استاد تسلیم کیا جائے اور دیگر اساتذہ کرام کے برابر بنیادی سکیل اور پروموشن کوٹہ دیا جائے۔ خیبرپختونخواہ کے تمام قراء اساتذہ کرام ہر دور حکومت میں حکومتی پالیسیوں سے احساس محرومی کا شکار بنے۔ اب کی بار ارباب اختیار کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تمام کیڈر اپگریڈیشن پروسس مکمل ہونے سے پہلے خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ قاری کیڈر اپگریڈیشن ہائی سکول کے دیگر کیڈر اپگریڈیشن سے کم سکیل کے ساتھ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اگر قاری کیڈر کو اپگریڈیشن پروسیس میں مسلسل نظر انداز ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو مرکزی قیادت کی مشاورت سے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔امید ہے کہ 24 جولائی مذاکرات اور 25 جولائی کے حکومتی فیصلوں کی روشنی میں قاری کیڈر اپگریڈیشن دیگر ہائی سکول کیڈر کے برابر دیا جائے گا۔
Comments are closed.