سپرنٹینڈنٹنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد سرکل انجینئر عبدالحمید مینگل نے پٹ فیڈر کینال کا دورہ کیا انہوں نے آر ڈی 264اآر ڈی 270آر ڈی 280آر ڈی298 پٹ فیڈر کینال کی پشتوں اور مرمتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ایکس ای این پٹ فیڈر کینال غلام محمد بادینی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ایریگیشن کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ مستعد کھڑا ہے
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن
سپرنٹینڈنٹنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد سرکل انجینئر عبدالحمید مینگل نے پٹ فیڈر کینال کا دورہ کیا انہوں نے آر ڈی 264اآر ڈی 270آر ڈی 280آر ڈی298 پٹ فیڈر کینال کی پشتوں اور مرمتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ایکس ای این پٹ فیڈر کینال غلام محمد بادینی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ایریگیشن کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ مستعد کھڑا ہے اس حوالے سے آر ڈی 298 اور عادل پور پولیس تھانے کے قریب دو ایمرجنسی کیمپس قائم کئے گئے ایس ڈی او حاجی ممتاز علی سومرو اور سید امجد شاہ کی نگرانی میں پٹ فیڈر کینال کی آر ڈی 264 تا 266 تک کمزور پشتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے بھاری مشینری کو کمزور پشتوں کے قریب کھڑا کردیا گیا ہے ضلع صحبت پور انتظامیہ سے بھی ہم رابطے میں ہیں اس موقع پر سپرنٹینڈنٹنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد سرکل انجینئر عبدالحمید مینگل نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کی پشتوں کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی جن جگہوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہاں فوری اقدامات کیے جارہے ہیں سیلابی صورتحال سمیت ہمیں ذرعی زمینوں کو سیراب کرنے کےلئے بھی اقدامات کرنے ہونگے اس لئے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی ترسیل کے عمل کو بھی جاری رکھنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ کاشتکاروں نے چاول کی پنیری کاشت کی ہوئی ہے انجینئر عبدالحمید مینگل نے کہا کہ اس وقت بھی بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کو پٹ فیڈر کینال میں چھوڑا گیا ہے الحمدللہ حالات کنٹرول میں ہیں اس لیے مشینری اور عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.