ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداران کا ضلع نصیر آباد میں ممکنہ سیلاب سے قبل کی تیاریوں اور پٹ فیڈر کینال اور ربیع کینال کا دورہ ڈیرہ بگٹی اور گھگھی ریور ماہی واہ سے آنے والے سیلابی ریلوں کی گزرگاہوں کا جائزہ لیا

 

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداران کا ضلع نصیر آباد میں ممکنہ سیلاب سے قبل کی تیاریوں اور پٹ فیڈر کینال اور ربیع کینال کا دورہ ڈیرہ بگٹی اور گھگھی ریور ماہی واہ سے آنے والے سیلابی ریلوں کی گزرگاہوں کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمٰن ساتکزئی تحصیلدار میرحسن سید محمد شاہ ایس ڈی او ایریگیشن محمد سلیم بہرانی نے دیگر عملے کے ہمراہ پٹ فیڈر کینال آر ڈی 418 کچھی کینال ٹیل ربیع کینال چھتر روڈ جکھرانی پل ریگولیٹر ون ٹو دولت گھاڑی ضلع صحبت پور کے سرحدی علاقوں پٹ فیڈر کینال ربیع کینال کے کمزور پشتوں جن میں ابڑو محلہ مغیری محلہ گوٹھ میرحسن گوٹھ نبی بخش کھوسہ اور صدیق بنگلزئی واٹر کورس تک جائزہ لیا اس موقع پر ایس ڈی او ایریگیشن محمد سلیم بہرانی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں گھگھی ریور ماہی واہ اور ڈیرہ بگٹی سے آنے والے سیلابی ریلوں سے خطرہ رہتا ہے میرحسن سے پانچ کلومیٹر دور واقع چھتر ندی میں ڈیرہ بگٹی سے آنے والے سیلابی ریلے شامل ہوتے ہیں جبکہ گھگھی ریور ماہی واہ سے آنے والا سیلابی ریلہ جکھرانی پل سے ٹکرا کر ربیع کینال میں شامل ہوجاتا ہے اسسٹنٹ کمشنرز اسداللہ سمالانی اور خادم حسین کھوسہ نے کہاکہ آج کے اس دورے کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سیلابی صورتحال سے قبل ہی اقدامات کیے جائیں صوبائی حکومت کے احکامات پر نصیرآباد ضلعی انتظامیہ مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کو محفوظ راستہ دیا جاسکے جس کےلیے تمام محکموں کے عملے اور بھاری مشینری کو سیلابی ریلوں کی گزرگاہوں پر الرٹ رکھا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.